QR CodeQR Code

آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام بے بنیاد ہے، پرویز رشید

12 Mar 2012 18:08

اسلام ٹائمز:پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چہیتوں کو ملازمتوں میں توسیع دی جا رہی ہے، چاچا بھتیجے کا رشتہ ابھی تک قائم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چاچا بھتیجے نے نواز شریف پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا۔ اب بھتیجے کو بچانے کیلئے چاچا میدان میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے لیکن کبھی کبھی یہ پہیوں پر بھی چلتا ہے۔ جھوٹ آئی ایس آئی سے شروع ہو کر یونس حبیب پر آ پہنچا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیسے بانٹنے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں پیپلز پارٹی سے تھا۔ بنجر زمین کے عوض کروڑوں روپے لیے گئے، فاروق لغاری نے کہا میں یونس حبیب کو جانتا ہی نہیں تو مسلم لیگ ن نے فاروق لغاری کی یونس حبیب کے کندھے پر ہاتھ رکھے تصویر جاری کی۔ اسی یونس حبیب نے چار سو کروڑ معاف کرنے کا بیان ایف آئی اے کو دیا۔

دوسری طرف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نون لیگ محض یہ کہہ کر عوام کو مطئمن نہیں کر سکتی کہ وہ بے گناہ ہے، نواز لیگ کو اب عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 145109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145109/ا-ئی-ایس-سے-پیسے-لینے-کا-الزام-بے-بنیاد-ہے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org