QR CodeQR Code

پشاور میں دہشتگردی کی ایک اور کوششں ناکام، بڈھ بیر خودکش حملے کے شہداء کی تعداد 17 ہوگئی

12 Mar 2012 23:32

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے اطلاع دینے پر چمکنی میں پولیس نے ایک گاڑی سے 40 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جبکہ بڈھ بیر خودکش حملے کے مزید دو زخمی ایل آر ایچ میں دم توڑ گئے، جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۱۷ ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق جنازہ گاہ میں ہونے والے خودکش حملہ میں زخمی ہونے والے پچاس سالہ غلام سرور ولد سعید خان اور پندرہ سال نوید ولد اول خان ساکنان بڈھ بیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ہسپتال میں ۳۵ زخمیوں کو لایا گیا تھا جن میں سے بیس اس وقت بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے علاقہ غلہ منڈی میں جی ٹی روڈ پر ایک لاوارث گاڑی کھڑی تھی جس پر علاقہ کے مکینوں نے چمکنی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے چالیس کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا، تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارود کو ناکارہ بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 145181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145181/پشاور-میں-دہشتگردی-کی-ایک-اور-کوششں-ناکام-بڈھ-بیر-خودکش-حملے-کے-شہداء-تعداد-17-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org