QR CodeQR Code

غزہ پر اسرائيلی بربریت جاری، مزيد 5 فلسطينی جاں بحق، شہداء کی تعداد 23 ہوگئی

12 Mar 2012 23:48

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے ارکان کو نشانہ بنانے کیلئے بمباری کی۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائيلي فضائيہ کے حملوں کا سلسلہ جاري ہے، آج حملوں ميں مزيد 5 فلسطيني جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 روز سے جاري فضائي حملوں کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد 23 ہوگئي۔ فلسطيني حکام کے مطابق غزہ کي پٹي پر اسرائيل کے تازہ فضائي حملے ميں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائيل نے شمالي غزہ ميں Jabalia مہاجر کيمپ کو نشانہ بنايا، جس ميں ايک خاتون سميت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ آج فضائي حملوں ميں جاں بحق ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد 5 ہو گئي جبکہ 45 افراد زخمي ہوئے۔ 3 روز سے جاري فضائي حملوں ميں جاں بحق ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد 23 ہو گئي۔ اسرائيلي ذرائع کا دعويٰ ہے کہ فضائي حملے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے جواب ميں کئے گئے ہيں۔

دیگر ذرائع کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت چوتھے روز بھی جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے پچیس افراد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جبلیہ میں دو منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے جس سے پچیس افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے ارکان کو نشانہ بنانے کیلئے بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے بھی تازہ بمباری کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 145182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145182/غزہ-پر-اسرائيلی-بربریت-جاری-مزيد-5-فلسطينی-جاں-بحق-شہداء-کی-تعداد-23-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org