QR CodeQR Code

افغانستان سے فوری واپسی خطرناک ہو گی

ايران پر حملے کی افواہوں سے پيٹروليم کی قيمتوں ميں اضافہ، جنگ کی باتوں سے گريز کيا جائے، اوباما

13 Mar 2012 08:38

اسلام ٹائمز: ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس بات کو يقينی بنايا جائے گا کہ افغانستان سے انخلا ميں ذمے داري کا مظاہرہ کريں اور ايسا نہ ہو کہ وہاں سے نکلنے کے بعد پھر واپس جانا پڑے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجوں کی واپسی ذمہ دارانہ طریقے سے ہونی چاہئے، جلد بازی میں واپسی خطرناک ہو سکتی ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 16 بچوں اور خواتین کی ہلاکت کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، تاہم اس کا ذمہ دار واحد شخص ہے، افغانستان سے ہزاروں فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہونا چاہئے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سول اداروں میں سینکڑوں امریکی مشیر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور بڑی تعداد میں مشینری افغانستان میں موجود ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ افغان حکام اپنی سرحدوں کو محفوظ بنا سکیں، تاکہ القاعدہ دوبارہ افغانستان میں نہ آسکے۔
 

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان سے جلد بازي ميں فوج کا انخلا نہيں کريں گے۔ ايران پر حملے کي باتوں سے پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافہ ہوا ہے۔ ايک انٹرويو ميں صدر اوباما نے کہا ہے کہ امريکي فوجي کي فائرنگ سے سولہ افغان شہريوں کي ہلاکت کے واقعے پر فوج کي واپسي کا عمل تيز نہيں کريں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو يقيني بنايا جائے گا کہ افغانستان سے انخلا ميں ذمے داري کا مظاہرہ کريں اور ايسا نہ ہو کہ وہاں سے نکلنے کے بعد واپس جانا پڑے۔ صدر اوباما نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ بلاشبہ المناک اور دل توڑنے والا ہے۔

امريکي صدر کا کہنا تھا افغانستان ميں ہزاروں فوجي اور بڑي تعداد ميں فوجي ساز و سامان ہے جبکہ شہري علاقوں ميں کئي ہزار مشير بھي موجود ہيں ان سب کي واپسي سے پہلے اس بات کو يقيني بنايا جائے گا کہ افغان اپني سرحدوں کي حفاظت کرنے کے قابل ہو جائيں، تاکہ وہاں القاعدہ واپس نہ آسکے۔
دوسري جانب امريکي محکمہ دفاع نے 16 افغانوں کے قتل ميں گرفتار امريکي فوجي پر افغانستان ميں سرعام مقدمہ چلانے کا مطالبہ مسترد کر ديا ہے۔ پينٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے کہا کہ واقعے کي تحقيقات افغان حکومت سے کيے گئے معاہدے کے تحت کي جائے گي۔ ادھر ايک اور انٹرويو ميں صدر اوباما نے واضح کيا کہ ايران پر حملے کي افواہوں کي وجہ سے پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافہ ہوا ہے، اسي ليے وہ کوشش کر رہے ہيں کہ جنگ کي باتوں سے گريز کيا جائے۔


خبر کا کوڈ: 145234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145234/ايران-پر-حملے-کی-افواہوں-سے-پيٹروليم-قيمتوں-ميں-اضافہ-جنگ-باتوں-گريز-کيا-جائے-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org