QR CodeQR Code

جنوبی وزيرستان، 2 ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

13 Mar 2012 21:58

اسلام ٹائمز: پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے، آج بھی شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں دو ڈرون حملوں میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزيرستان ميں امريکي جاسوس طيارے کے دو حملوں ميں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں حملے گاڑيوں پر کيے گئے، ايک گاڑي پر دو ميزائل داغے گئے۔ جنوبي وزيرستان ميں پاک افغان سرحد کے قريب شوال کے علاقے ميں ايک اور ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتيجے ميں 7 افراد ہلاک اور 4 چار شديد زخمي ہو گئے، امريکي جاسوس طياروں سے ايک گاڑي پر دو ميزائل داغے گئے، جس سے گاڑي مکمل طور پر تباہ ہو گئي۔
ذرائع کے مطابق فضاء ميں اب بھي دو امريکي جاسوس طيارے موجود ہيں، حملہ جنوبي وزيرستان ميں پاک افغان سرحد کے قريب برمل کے علاقے ميں کيا گيا، جہاں جاسوس طيارے سے ايک گاڑي پر دو ميزائل داغے، جس سے گاڑي پر سوار 5 افراد موقع پر ہلاک جبکہ کئي زخمي ہو گئے، بعد ميں مزيد تين زخميوں نے دم توڑ ديا، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کي تعداد 8 ہو گئي۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملے ميں مرنيوالے مقامي طالبان ہيں۔



خبر کا کوڈ: 145443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145443/جنوبی-وزيرستان-2-ڈرون-حملوں-میں-ہلاکتوں-کی-تعداد-15-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org