0
Wednesday 14 Mar 2012 08:26

یروشلم کو یہودیانے کے صیہونی منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، کمیٹی گلوبل مارچ ٹو یروشلم

یروشلم کو یہودیانے کے صیہونی منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، کمیٹی گلوبل مارچ ٹو یروشلم
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے بیان میں اسرائیل کی تازہ بربریت کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے آزاد لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ یروشلم کے تحفظ اور آزادی کے لئے میدان عمل کا رخ کریں۔ ۹ مارچ کو اسرائیلی قابض افواج نے بربریت کی تازہ داستان رقم کی جس کی۔ مارچ برائے آزادی القدس کے شرکاء اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ 

صیہونی ریاست کے فلسطین پر ناجائز قبضے اور یروشلم کو یہودیانے کے منصوبے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ آنے والے چند دنوں میں پوری دنیا سے لاکھوں افراد اسرائیل کی بربریت کے خلاف یروشلم کی جانب مارچ کریں گے۔ ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل کی تازہ بربریت اور نہتے، معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف ۳۰ مارچ کو اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے، بھرپور اجتجاج ریکارڈ کروائیں۔

 
خبر کا کوڈ : 145505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش