0
Saturday 7 Nov 2009 10:31

امریکا میں بے روزگاری کی شرح 26 سالوں کی بلند ترین سطح پر

امریکا میں بے روزگاری کی شرح 26 سالوں کی بلند ترین سطح پر
واشنگٹن:امریکہ میں بے روزگاری کی شرح دس اعشاریہ دو فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔جو چھبیس سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی ریاستوں میں گزشتہ سال سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔صرف اکتوبر میں بیروزگاری کی شرح دس اعشاریہ دو فیصدکی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین معاشیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں یہ شرح دس اعشاریہ آٹھ فیصد کی ریکارڈ سطح تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کئی بڑی اور معروف کمپنیوں نے ایک لاکھ نوے ہزار ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 14553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش