QR CodeQR Code

خودکش بمبار دہشت گردوں کا بڑا ہتھیار ہیں، رانا ثنا اللہ

14 Mar 2012 12:16

اسلام ٹائمز:لاہور ميں ايليٹ فورس کی ۱۴ ويں پاسنگ آئوٹ پريڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزير قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی حفاظت حکومت کی ترجيحات ميں سرفہرست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے عوام کی حفاظت حکومت کی ترجيحات ميں سرفہرست ہے۔ لاہور ميں ايليٹ فورس کی ۱۴ ويں پاسنگ آئوٹ پريڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود ايليٹ فورس کا جو پودا لگايا تھا اسے جوانوں نے اپنے خون پسينے سے شہريوں کيلئے شجر سايہ دار بنا ديا۔ وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےکہا کہ ايليٹ فورس کا قيام بلاشبہ سنگ ميل کی حيثيت رکھتا ہے ايک محفوظ اور پر امن معاشرہ صرف قانون کی حکمرانی کے نفاذ سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی نشاندہی اور گرفتاری کے عمل کو مکمل کر کے انہيں قرار واقعی سزا دلوائيں۔ صوبائی وزير کا کہنا تھا کہ بم دھماکے، دہشت گردی، فرقہ واريت اور خود کش بمبار ايک نئے خطرے کی شکل اختيار کر چکے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد، خودکش بمبار کو بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 145544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145544/خودکش-بمبار-دہشت-گردوں-کا-بڑا-ہتھیار-ہیں-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org