0
Wednesday 14 Mar 2012 19:09

کراچی میں پھر بدامنی، 73 دنوں میں 127 افراد ہلاک، 10 لاشیں برآمد ہوئیں

کراچی میں پھر بدامنی، 73 دنوں میں 127 افراد ہلاک، 10 لاشیں برآمد ہوئیں
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں گزشتہ کئی سال سے جاری ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ 2012ء میں بھی تھمنے میں نہیں آ رہا اور ہر روز کئی کئی افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں، جس کے سبب امن و امان کی صورتحال ایک مرتبہ پھر سنگین ہو چکی ہے۔ اس سال ابتدائی دو ماہ اور تیرہ دنوں میں مجموعی طور پر فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 127 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ واقعات کی بنیاد پر جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے پہلے تیرہ دنوں میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 36 افراد نامعلوم افراد کی فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا نشانہ بنے جن میں 23 افراد نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کو نشانہ بنے جبکہ دس افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

اس سے قبل فروری میں 45 افراد نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ اس مہینے شہر کے مختلف علاقوں سے 11 لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔ ادھر جنوری میں 32 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے اور تین لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ گزشتہ سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کے بعد سپریم کورٹ نے کراچی میں بد امنی پر از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد شہر کی رونقیں دوبارہ لوٹنے لگی تھیں اور 2011ء کے آخری چار ماہ میں صرف 42 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن نئے سال کے آتے ہی ایک مرتبہ پھر شہر میں بدامنی سنگین صورتحال اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 145632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش