0
Thursday 15 Mar 2012 20:29

افغانستان، امریکی وزیر دفاع نے خوف کے باعث خطاب میں اپنے فوجیوں کو غیر مسلح کردیا

افغانستان، امریکی وزیر دفاع نے خوف کے باعث خطاب میں اپنے فوجیوں کو غیر مسلح کردیا
اسلام ٹائمز۔ جنگ اور جارحیت کے نشے میں مبتلا امریکہ کو اپنے فوجیوں پر بھی اعتماد نہیں رہا، افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کے امریکی فوجیوں سے خطاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب خطاب سننے والے امریکی فوجیوں سے رائفلیں لے لی گئیں۔ واضح رہے کہ عام روایت یہی دیکھی گئی ہے کہ جب بھی وزیر دفاع فوجیوں سے خطاب کرتے ہیں تو فوجی اپنی رائفلز اپنے ہاتھ ہی میں رکھتے ہیں۔ چند روز قبل قندہار کے علاقے جوائی میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد یہ کسی بھی اعلیٰ امریکی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 145674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش