0
Wednesday 14 Mar 2012 23:15

عوام افغان جنگ کا خاتمہ اور فوجوں کی واپسی چاہتے ہیں، ڈیوڈ کیمرون

عوام افغان جنگ کا خاتمہ اور فوجوں کی واپسی چاہتے ہیں، ڈیوڈ کیمرون
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی اہلیہ کے ہمراہ امریکہ کے دورہ پر پہنچ گئے، وائٹ ہائوس آمد پر امریکی صدر اوبامہ اور خاتون اول مشعل اوبامہ نے برطانوی مہمانوں کا استقبال کیا۔ دریں اثناء صدر اوبامہ اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون کے درمیان اوول آفس میں ون آن ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری تنازع پر خصوصی اور تفصیلی بات چیت کی گئی۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ کے تعلقات دیرینہ اور مثالی ہیں جن میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مزید مضبوطی آ رہی ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغان جنگ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب اس طویل جنگ کا خاتمہ اور فوجوں کی واپسی چاہتے ہیں۔ افغانیوں کو بین الاقوامی فورسز کے بغیر امن کی نگہبانی خود کرنا ہو گی۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان میں بہترین جمہوریت ممکن نہیں اور وہاں ترقی کے حوالے سے بے شمار مسائل پیدا ہونگے۔ 
قبل ازیں تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے عوام اور فوج طویل افغان جنگ کا خاتمہ اور فوجیوں کی گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔ افغانستان سے فوجی انخلاء کی وضاحت صرف ان لفظوں میں کی جا سکتی ہے اور یہی ہمارے اہداف ہونے چاہیں کہ افغان فورسز بین الاقوامی فورسز کے بغیر ملک میں امن کی نگہبانی کریں اور اس سرزمین کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ اور جنت نہ بنیں دیں۔
خبر کا کوڈ : 145681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش