QR CodeQR Code

لاپتہ کیس، پشاور ہائیکورٹ کی ایف سی اور پولیس آئی جیز کو وارننگ

15 Mar 2012 02:51

اسلام ٹائمز:انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور ایس ایچ او پشتہ خرہ پولیس اسٹیشن کو تحریری وضاحت جمع کرانیکا حکم دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ شخص سے متعلق تحریری جواب جمع نہ کرانے پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور اور آئی جی پولیس کو وارننگ کے ساتھ دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، خیبر ایجنسی سے لاپتہ شخص یحییٰ کے بار ے میں گزشتہ پیشی پر پشاور ہائیکورٹ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور ایس ایچ او پشتہ خرہ پولیس اسٹیشن کو تحریری وضاحت جمع کرانیکا حکم دیا تھا، جو تاحال جمع نہیں کرائی گئی، جس پر عدالت عالیہ نے تینوں کو وارننگ دیتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق یحییٰ 15 ستمبر 2011ء کو اپنے والد فضل کریم کے ہمراہ باڑہ سے پشاور آ رہا تھا کہ راستے میں دونوں لاپتہ ہوگئے، دوسرے ہی روز فضل کریم کو رہا کیا گیا تاہم یحییٰ تاحال لاپتہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 145750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145750/لاپتہ-کیس-پشاور-ہائیکورٹ-کی-ایف-سی-اور-پولیس-آئی-جیز-کو-وارننگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org