QR CodeQR Code

وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

15 Mar 2012 23:31

اسلام ٹائمز:پشاور ہائی کورٹ نے ایک سال قبل پشاور یونیورسٹی کو سکندر خان کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے سے متعلق محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے حکم عدولی پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عظمت حیات کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے. یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ کالج یونیورسٹی اسکندر خان کی درخواست پر دیئے، عدالت عالیہ نے ایک سال قبل پشاور یونیورسٹی کو سکندر خان کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے سے متعلق محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا۔ سکندر خان اس وقت پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز تھے، جس کے بعد ان کا تبادلہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کردیا گیا، عدالت نے وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی، رجسٹرار پشاور یونیورسٹی اور رجسٹرار اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا۔


خبر کا کوڈ: 145923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145923/وائس-چانسلر-پشاور-یونیورسٹی-کے-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org