QR CodeQR Code

پشاور، خودکش حملہ میں شہید ہونیوالے ایس پی کالام خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

16 Mar 2012 01:57

اسلام ٹائمز:صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا تھا کہ کالام خان کو رورل ایریا میں کامیاب آپریشن کے باعث نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں خودکش دھماکے کے باعث شہید ہونے والے ایس پی رورل کالام خان کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائنز میں ادا کردی گئی، پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ رنگ روڈ پر دھماکے میں شہید ہونے والے کالام خان کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، مختلف صوبائی وزراء اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی، دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اقدام قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کالام خان کو رورل ایریا میں کامیاب آپریشن کے باعث نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 145961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145961/پشاور-خودکش-حملہ-میں-شہید-ہونیوالے-ایس-پی-کالام-خان-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org