QR CodeQR Code

ہنگو میں سول جج کے سٹینو کو قتل کردیا گیا

16 Mar 2012 23:06

اسلام ٹائمز:واقعہ کے خلاف ضلع بھر کے کلریکل سٹاف، کلاس فور اور عدلیہ کے تمام ماتحت ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سول جج تھری ہنگو کے سٹینو کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کے خلاف ضلع بھر کے کلریکل سٹاف، کلاس فور اور عدلیہ کے تمام ماتحت ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا، مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ہنگو پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح ہنگو کے سول جج تھری کے سٹینو نور محمد ولد نور اب شاہ اپنے گائوں عربیو کلے سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی کیلئے آ رہے تھے کہ قاضی پمپ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے۔ قتل کیخلاف ماتحت عدلیہ کے ملازمین، کلریکل سٹاف اور کلاس فور ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ ہنگو کی وکلاء برادری نے بھی احتجاجی مظاہرین سے واقعہ کے خلاف اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 146093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146093/ہنگو-میں-سول-جج-کے-سٹینو-کو-قتل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org