0
Saturday 17 Mar 2012 03:14

ایشیائی مارچ برائے آزادی القدس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ایشیائی مارچ برائے آزادی القدس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ امام خمینی، قم المقدسہ آمد پر مجلس خبرگان کے ممبر آیت اللہ کعبی نے شرکاء مارچ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ کعبی نے کہا کہ قم کا شہر اسلامی انقلاب کا مرکز ہے جہاں سے امام خمینی نے انقلاب اسلامی کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ حائری نے اسرائیل کے بننے پر فرمایا تھا کہ برطانوی اور انگریز فلسطین کی زمین خالی کر دیں۔ امام راحل نے 1950ء میں کہا تھا کہ تمام مسائل خدا کی راہ میں قیام نہ کرنے کی وجہ سے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب 1979ء میں انقلاب کامیا ب ہوا تو اس وقت فلسطین بارے لائحہ عمل واضح کیا گیا اور مسلم قوموں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا۔ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ انقلاب سے اب تک فلسطین کے لئے تحریک آزادی، انصاف اور مزاحمت کو جار کھا گیا۔ رمضان کے آخری جمعے کا امام راحل نے روز اسلام اور یوم القدس کے طورپر منانے کا اعلان کیا۔ تاکہ قدس اور اسلام کے مسئلے کے حل کے لئے جدوجہد کی جاسکے۔ ہم آج دیکھتے ہیں کہ انسانی حقوق کے کارکن آج فلسطین کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور اس کے لئے انصاف طلب کرتے ہیں۔
 
آیت اللہ کعبی نے کہا کہ ہم اس موقع پر اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل مزاحمت ہے۔ عوام کی یہ تحریک فلسطین کے دکھو ں کا مداوہ اور انصاف چاہتی ہے جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے۔ آج دنیا میں برپا ہونے والی بیداری فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ سپاہ پاسداران،یسیج ،القدس آرمی اور فوج قرآنی احکامات پر عمل کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے تیار ہے۔ 

ایران، اسرائیل کے خلاف چلنے والی تحریکوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتا ہے۔ حزب اللہ اور حماس نے اسرائیل کو سبق آموز شکست سے دوچار کیا۔ آیت اللہ کعبی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل انہوں نے لبنا ن کا دورہ کیا جس کے دوران سید حسن نصراللہ سے ملے اور اسرائیلی سرحد تک گئے، اس ملاقات سے پتہ چلا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کی نابودی کے لئے ہر دم تیار ہے۔ لوگوں کی جدوجہد ظاہر کرتی ہے کہ فلسطین کی آزادی قریب ہے۔ 

ہم اعلان کرتے ہیں کہ اگر اسرائیل نے نئی جنگ کا آغاز کیا تو یہ جنگ آخری ثابت ہوگی اور فلسطین آزاد ہوگا۔ ہم اس تحریک میں مختلف اقوام او ر عوام کا تعاون چاہتے ہیں اور آپ نے اس میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 146132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش