QR CodeQR Code

اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہو سکتے،

صرف غیر قانونی آباد کاری کو روکنا ہی نہیں بلکہ اسرائیلی تسلط کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں: بشارالاسد

7 Nov 2009 15:49

شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کا مطالبہ صرف فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری روکے جانے تک محدود نہیں بلکہ وہ تمام عرب علاقوں سے اسرائیل کے ناجائز۰۰۰۰۰۰۰۰۰


شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کا مطالبہ صرف فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری روکے جانے تک محدود نہیں بلکہ وہ تمام عرب علاقوں سے اسرائیل کے ناجائز تسلط کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ جمعرات کے روز دمشق میں شام کی سوشلسٹ بعث پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل امن کا خواہاں نہیں اور نہ ہی وہ اس طرف قدم اٹھانے میں سنجیدہ ہے۔
بشارالاسد کا کہنا تھا کہ شام نے اسرائیل سے بالواسطہ طور پر امن بات چیت میں سنجیدگی دکھائی تھی تاہم اس کا جواب مثبت نہیں دیا گیا۔ اسرائیل کے موجودہ روہے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن عمل کے حق میں نہیں۔ اسرائیل خطے میں قیام امن کے بجائے دوسرے ممالک پر ان کے موقف میں پسپائی پر زور دے رہا ہے۔ شامی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے بھی مسلمہ حقوق ہیں جن سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ اگر اسرائیل امن چاہتا ہے تو اسے ناجائز طور پر قبضے میں لئے گئے تمام فلسطینی اور عرب علاقوں کو خالی کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 14616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14616/صرف-غیر-قانونی-ا-باد-کاری-کو-روکنا-ہی-نہیں-بلکہ-اسرائیلی-تسلط-کا-مکمل-خاتمہ-چاہتے-ہیں-بشارالاسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org