QR CodeQR Code

مظفر گڑھ، 10 من بارودی مواد برآمد، 2 افراد گرفتار

17 Mar 2012 12:08

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ مارا اور زیر زمین دبایا گیا بارودی مواد برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونیوالوں میں ملک شبیر عرف شبرو اور ملک شکیل آرائيں شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے بتایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ میں تھانہ جتوئی کی حدود میں خفیہ ایجنسیوں اور پولیس نے چھاپہ مار کر ۱۰ من باردوی مواد برآمد اور ۲ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی ایس آئی کی اطلاع پر پولیس تھانہ جتوئی نے موضع خالطی میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مارا اور زیر زمین دبائے گئے ۱۰ من بارودی مواد برآمد کر کے ۲ افراد گرفتار کر لئے۔ گرفتار ہونیوالوں میں ملک شبیر عرف شبرو اور ملک شکیل آرائيں شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے بتا یا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں کو خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ اس علاقے سے اس سے قبل بھی چند افراد کو کچھ عرصہ قبل اسی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے دونوں مبینہ شدت پسندوں سے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا گیا کہ مظفرگڑھ کی چند مساجد کو نشانہ بنانے کا پلان ترتیب دے رکھا تھا۔ پولیس تاحال علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 146214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146214/مظفر-گڑھ-10-بارودی-مواد-برآمد-2-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org