0
Sunday 18 Mar 2012 01:40

شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید نصیر حسین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید نصیر حسین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع مظفر گڑھ کے سابق صدر اور معروف شیعہ عالم دین علامہ سید نصیر حسین ہمدانی مظفر گڑھ میں ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، مرحوم ہر دلعزیز مذہبی، سیاسی، ملی اور سماجی شخصیت تھے۔ نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں ٹوبہ سیداں ضلع راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، شیعہ علما ء کونسل کے دیگر عہدیداران علامہ سید عبدالجلیل نقوی، علامہ آغا عظمت علی چوہدری فدا حسین گھلوی، سید ثناء الحق ترمذی، سید ایم ایچ بخاری، سردار کاظم علی خان حیدری، سید اظہار نقوی اور علامہ محمد رمضان توقیر سمیت مختلف شخصیات نے علامہ سید نصیر حسین ہمدانی کے جاں بحق ہونے پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مغفرت کے دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 146401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش