QR CodeQR Code

پشاور کے علاقہ متنی میں بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

18 Mar 2012 02:07

اسلام ٹائمز:پولیس نے سربند کے علاقہ میں دہشتگردی کا ایک دوسرا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 10 کلو گرام وزنی بم کو ناکارہ بنادیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے متنی میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی، پولیس موبائل وین متنی کے نواحی علاقے قادر آباد میں کوہاٹ روڈ سے گزر رہی تھی کہ وہاں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

دوسری جانب پشاور پولیس نے دہشتگردی کا ایک دوسرا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 12 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا، پولیس کے مطابق شرپسندوں نے پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا، 12 کلوگرام وزنی بارودی مواد پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے بروقت ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔


خبر کا کوڈ: 146415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146415/پشاور-کے-علاقہ-متنی-میں-بم-دھماکہ-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org