0
Sunday 18 Mar 2012 03:30

ووٹر لسٹوں میں فاش غلطیاں کی گئی ہیں، سلیم ضیاء

ووٹر لسٹوں میں فاش غلطیاں کی گئی ہیں، سلیم ضیاء
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیاء ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے جاری کردہ ووٹر لسٹوں مں فاش غلطیاں کی گئی ہیں، اس میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سندھ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مراسلے کے ذریعے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے، چیف جسٹس پاکستان کو بھیجے گئے مراسلے میں ووٹر لسٹوں میں پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کراچی میں عرصہ دراز سے موجود ووٹرز کے نام ان کے عارضی ایڈریس کی بجائے دیگر صوبوں میں ان کے مستقل ایڈریس پر منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ووٹرز کے ایڈریس ان کے اصل حلقوں کی بجائے دوسرے حلقوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

سلیم ضیاء نے کہا کہ چیف جسٹس کو بھیجے گئے مراسلے کی ایک ایک کاپی قومی اسمبلی اور سینٹ کے اپوزیشن لیڈرز کو بھیجی گئی ہیں، مراسلے میں چیف جسٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ کہ وہ فوری طور پر کراچی کی ووٹر لسٹوں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے کر نادرا کو پابند کریں کہ وہ فوری طور پر ان غلطیوں کا سدباب کریں۔
خبر کا کوڈ : 146437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش