0
Sunday 18 Mar 2012 19:24

پاکستان میں امریکی مداخلت روکنے کیلئے جرأتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، حاجی حنیف طیب

پاکستان میں امریکی مداخلت روکنے کیلئے جرأتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ پیر محمد اطہر القادری کی رہائش گاہ پر علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ بھارت کے جنگی جنون کا ثبوت ہے، پاکستان بھی اپنی افواج کو جدید روایتی اسلحہ سے لیس کرے، نیٹو سپلائی کی بحالی ملک سے غداری اور امریکہ سے وفاداری ہو گی، پارلیمنٹ نیٹو سپلائی کی بحالی کی تجویز مسترد کر دے۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سائیکل ریس میں خواتین کو سڑکوں پر لا کر اخلاقی اقدار تباہ کر رہی ہے، پوری قوم کو ناچ گانے پر لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر پانچ خاندانوں کا قبضہ ہے اور 19 کروڑ غریب عوام کا کوئی والی وارث نہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت کا راستہ روکنے کے لیے جرأتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آبی دہشتگردی کے ذریعے تیزی کے ساتھ پاکستان کو بنجر بنانے کی مہم جوئی میں مصروف ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت سنی تحریک کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اجازت نامہ فی الفور جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نومسلم خواتین کو ہراساں کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والی ہندو خواتین اور ان کے شوہروں کو تحفظ فراہم کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 146608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش