QR CodeQR Code

نصاب میں تبدیلی، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا 25 مارچ کو احتجاج کا اعلان

18 Mar 2012 21:24

اسلام ٹائمز:اجلاس میں طے کیا گیا کہ میٹرک کے نصاب سے جہاد سے متعلق قرانی آیات کے اخراج کے حکومتی فیصلے کیخلاف ڈٹ کر مزاحمت کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے میٹرک کے نصاب سے جہاد سے متعلق قرآنی آیات اور 25 احادیث کے اخراج کے حکومتی فیصلے کیخلاف 25 مارچ کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی تعلیمی کمیٹی کا اجلاس المرکز الاسلامی پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا معراج الدین خان ایڈووکیٹ نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ میٹرک کے نصاب سے جہاد سے متعلق قرآنی آیات کے اخراج کے صوبائی حکومت کے فیصلے کیخلاف ڈٹ کر مزاحمت کی جائیگی۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 مارچ کو صوبے بھر میں تمام ضلعی صدر مقامات پر بھرپور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ جبکہ پشاور میں بھی اسی روز ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 146622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146622/نصاب-میں-تبدیلی-جماعت-اسلامی-خیبر-پختونخوا-کا-25-مارچ-کو-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org