0
Sunday 18 Mar 2012 23:47

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے عہدیدار سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، علاقہ میں کشیدگی کے باعث پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیا۔ 

آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے آگرہ تاج کالونی میں گلی کے باہر بیٹھے ہوئے افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں یہ افراد دوران علاج جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو کی شناخت کچھی رابط کمیٹی کے عہدیدار عبدالرشید کچھی اور زبیر کچھی سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 146656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش