0
Monday 19 Mar 2012 23:37

امریکی وزیر دفاع حالیہ دورہ کابل کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے

امریکی وزیر دفاع حالیہ دورہ کابل کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی وزیر دفاع اپنے حالیہ دورہ کابل کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے، باوثوق ذرائع کے مطابق لیون پنیٹا پر ٹر ک کے ذریعے حملے کی کوشش میں ٹرک میں آگ لگنے سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا، اس حملہ کی کوشش وزیر دفاع لیون پنیٹا پر افغانستان میں قائم برطانیہ کے بیس کیمپ کے نزدیک کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ کابل کے دوران پہلی دفعہ خطاب سننے والے امریکی فوجیوں سے رائفلیں لے لی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ عام روایت یہی دیکھی گئی ہے کہ جب بھی وزیر دفاع فوجیوں سے خطاب کرتے ہیں تو فوجی اپنی رائفلز اپنے ہاتھ ہی میں رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 146808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش