QR CodeQR Code

امت مسلمہ کو متحد ہو کر کفری طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، مولانا شیرانی

19 Mar 2012 23:32

اسلام ٹائمز: چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی کو دوام دینے اور حالات خراب کرنے کیلئے جتنے آپریشن ہوتے ہیں امریکہ ان کا معاوضہ دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور جمعیت نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی، سینیئر صوبائی وزیر مولانا عبد الواسع و دیگر نے ژوب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ٹوٹنے کے بعد مغربی دنیا اور کفری قوتوں کا بڑا ہدف اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنا تھا۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دہشت گردی اور بدامنی کو فروغ دیا۔ جہاد، مدارس، مساجد، علماء اور طالبان کا نام بدنام کرنے کیلئے منظم مہم چلائی اور حکمرانوں نے ان قوتوں کا ساتھ دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمران حق و فاداری کے عوض مفادات کی خاطر ڈالر لیتے ہیں۔ اغواء کاروں سے بھتہ اور مغربی قوتوں سے مفادات لینے والے ہی امریکہ کے ڈرون حملوں کیلئے جاسوسی کرتے ہیں۔ ملک میں بدامنی کو دوام دینے اور حالات کو خراب کرنے کیلئے جتنے آپریشن ہوتے ہیں امریکہ ان کا معاوضہ دیتا ہے۔ اگر دہشت گردی ہمارے ملک یا خطے کا مسئلہ ہے تو حکمران اس کا کرایہ کیوں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر کفری طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 146898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146898/امت-مسلمہ-کو-متحد-ہو-کر-کفری-طاقتوں-کا-مقابلہ-کرنا-ہوگا-مولانا-شیرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org