0
Tuesday 20 Mar 2012 01:54

کوٹلی امام حسین کے قانونی حقداروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کمشنر ڈیرہ

کوٹلی امام حسین کے قانونی حقداروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کمشنر ڈیرہ
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سردار محمد عباس نے کہا ہے کہ کوٹلی امام حسین کے قانونی حقداروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جو محکمہ اوقاف اور کوٹلی امام حسین کے متولیان و اکابرین اہل تشیع کے درمیان سرکاری اراضی کی حد بندی کے حوالے سے منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی سی او ڈیرہ اسماعیل خان بخش مروت، ڈپٹی منیجر محکمہ اوقاف، اے سی پولیٹیکل خالد خان، ضلعی کلیکٹر قیصر خان میانخیل کے علاوہ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر اور فیاض حسین بخاری کی زیر قیادت وفد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کو یقینی بنانے کیلئے مقامی انتظامیہ تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں امید ہے کہ جلد ہی حتمی فیصلہ ہو جائے گا جسکے بعد سالہا سال سے التواء کا شکار یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر اہل تشیع اکابرین نے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کے دوران اس امر کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ حتمی فیصلہ ہونے تک فریقین اراضی کی موجودہ حیثیت میں کسی قسم کا رد بدل بشمول نئی تعمیرات نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 146930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش