QR CodeQR Code

جاپان: ہزاروں افراد کا امریکی فوجی اڈوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

8 Nov 2009 16:06

جاپان میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکی اڈوں کے قیام میں توسیع کے بجائے انہیں ختم کیا جائے۔ جاپانی علاقے ۰۰۰۰۰


جاپان میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکی اڈوں کے قیام میں توسیع کے بجائے انہیں ختم کیا جائے۔ جاپانی علاقے اوکیناوا میں 21 ہزار سے زائد افراد نے امریکی فوجی اڈوں کے خلاف اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جب امریکی صدر کے دورہ جاپان میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس گذشتہ کئی سال سے جاپان پر امریکی اڈوں کی توسیع کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم ہیتویاما پہلے ہی عوامی دباؤ پر اعلان کر چکے ہیں کہ امریکی صدر اوباما کے دورہ جاپان کے دوران اڈوں کی توسیع کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم ہیتویاما کیلئے مستقبل میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 14696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14696/جاپان-ہزاروں-افراد-کا-امریکی-فوجی-اڈوں-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org