0
Sunday 8 Nov 2009 16:25

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے

مقبوضہ کشمیر: بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بے گناہوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ قابض فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نوجوان تاجر یعقوب کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد کشمیری نوجوان لاش کو لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور لال چوک پر دھرنا دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور شیلنگ کی جس سے صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراوٴ کیا جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ادھر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں متاثرہ خاندانوں کی تنظیم نے پرتاب پارک میں خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بھارتی فوج کی تحویل سے بازیاب کرایا جائے۔ دوسری جانب سری نگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج کے مکمل انخلاء تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 14698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش