QR CodeQR Code

عراق ميں يکے بعد ديگرے بم دھماکے، 5 ایرانی زائرین سمیت 40 افراد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

20 Mar 2012 16:26

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق کربلا ميں دو کار بم دھماکے ہوئے، جس ميں تیئس افراد جاں بحق اور چاليس زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں ميں پانچ ايرانی باشندے بھي شامل ہيں، جن میں سے تین مرد اور دو خواتین ہیں جبکہ سات ایرانی ان دھماکوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے مختلف شہروں ميں يکے بعد ديگرے بم دھماکوں ميں چاليس افراد جاں بحق اور دو سو کے قريب زخمي ہو گئے۔ سکيورٹي ذرائع سے ملنے والي اطلاعات کے مطابق کربلا ميں دو کار بم دھماکے ہوئے جس ميں تيرہ افراد جاں بحق اور چاليس زخمي ہوئے، جاں بحق  ہونے والوں ميں پانچ ايراني باشندے بھي شامل ہيں، جن میں سے تین مرد اور دو خواتین ہیں جبکہ سات ایرانی ان دھماکوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تيسرا دھماکہ کرکوک ميں ہوا، جہاں پوليس ہيڈ کوارٹر کو نشانہ بنايا گيا۔ دھماکے ميں نو پوليس اہل کار ہلاک اور چاليس سے زائد زخمي ہوئے۔ بغداد ميں وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر بم دھماکہ ہوا، جس ميں دو افراد ہلاک ہوئے۔ بغداد ميں ہي ايک اور کار بم دھماکے ميں دو، حلہ ميں ايک اور بيجي ميں دھماکے ميں بھي ايک شخص ہلاک ہوا۔

دیگر ذرائع کے مطابق عراق کے چار شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجہ میں 38 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو بڑے بم دھماکے کربلا شہر میں ہوئے، جس میں 32 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے، جب کہ شمالی شہر کرکوک میں 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 147044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147044/عراق-ميں-يکے-بعد-ديگرے-بم-دھماکے-5-ایرانی-زائرین-سمیت-40-افراد-جاں-بحق-200-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org