QR CodeQR Code

مردان، کھیتوں سے 4 نامعلوم نوجوانوں کی نعشیں برآمد

21 Mar 2012 03:25

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور انہیں کسی دوسرے مقام پر قتل کرکے نعشیں یہاں پھینکی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں ابراہیم خان قلعے کے قریب کھیتوں سے چار نامعلوم نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں، منگل کی صبح علاقے کے لوگ کام کاج کی غرض سے جا رہے تھے کہ انہیں قریبی کھیتوں میں چار نعشیں دکھائی دیں، جن کے بارے میں انہوں نے فوری طور پر پولیس تھانہ صدر کو اطلاع دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لے لیں، پولیس کے مطابق ان نعشوں کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم ان کے گلے میں سیاہ نشان تھے اور ان کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔
 
پولیس حکام کے مطابق یہ چاروں افراد تعلیم یافتہ معلوم ہوتے ہیں اور انہیں کسی دوسرے علاقے میں قتل کرنے کے بعد نعشیں یہاں پھینکی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا واضح رہے کہ اس علاقے میں نعشیں ملنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 147172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147172/مردان-کھیتوں-سے-4-نامعلوم-نوجوانوں-کی-نعشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org