0
Monday 9 Nov 2009 09:34

عراقی ارکان پارلیمنٹ نے نئے انتخابی قوانین کی منظوری دیدی

عراقی ارکان پارلیمنٹ نے نئے انتخابی قوانین کی منظوری دیدی
بغداد:عراقی ارکان پارلیمنٹ نے نئے انتخابی قوانین کی منظوری دیدی۔جس کے نتیجے میں نوے دن کے اندر عام انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا۔ عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس بغداد میں ڈپٹی اسپیکر خالد العطیہ کی زیر صدارت ہوا۔جس میں طویل عرصے سے التوا کا شکار انتخابی قوانین کی منظوری دی گئی۔196 کے ایوان میں 141 ارکان نے نئے الیکشن رولز کے حق میں ووٹ دیا۔جس کے تحت 16 جنوری 2010ء کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔نئے انتخابی قوانین اور ضابطوں کو تمام فریقوں کی رضامندی کے بعد منظور کیا گیا ہے۔جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے تمام ارکان پارلیمنٹ خصوصاً کردش الائنس کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے نئے انتخابی قوانین کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس کامیابی پر عراقی رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے جس سے عراقی عوام کا مستقبل محفوظ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 14720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش