QR CodeQR Code

اداروں میں فرقہ واریت کے کالم انتشار اور تعصب کا باعث بنیں گے، علامہ ساجد نقوی

21 Mar 2012 12:42

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ایسے عنصر کو جو ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو روکنے کیلئے فوری احکامات جاری کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ایک اخباری بیان میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ملازمت کے فارموں میں فرقہ واریت کے کالم کسی بھی صورت ملکی مفادات میں نہیں ہیں۔ اس سے نفرتیں، انتشار اور تعصب کا موجب بنے گا۔ اداروں کے اندر مذہب، مکتب اور مسلک کی بنیاد پر نہ صرف ملازمین کی تقسیم سے اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہو گی بلکہ ملک کی داخلی سلامتی کیلئے مہلک اور مضر ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس قسم کے فیصلے سے ملکی سطح پر مسلکی بنیاد پر انتشار کے امکانات زیادہ ہونگے۔ انہوں نے کہا ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ایسے عنصر کو جو ملکی سالمیت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو روکنے کیلئے فوری احکامات جاری کریں تاکہ وطن عزیز کو داخلی انتشار سے بچایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 147217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147217/اداروں-میں-فرقہ-واریت-کے-کالم-انتشار-اور-تعصب-کا-باعث-بنیں-گے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org