QR CodeQR Code

بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، مولانا حیدری

21 Mar 2012 17:30

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی ایوانوں میں آزاد بلوچستان کے نعرے لگنے سے ہمیں خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسکے حواریوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اسلام اور امت مسلمہ کو اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھ کر نام نہاد دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کا ناحق خون بہانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ آئینی و سیاسی ہے۔ سنجیدہ اقدامات نہ ہونے سے حالات تیزی سے بگڑتے جارہے ہیں‌۔ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں، اغواء برائے تاوان، قومی شاہراہوں پر لوٹ کھسوٹ اور امن و امان کی دگرگوں صورتحال صوبائی حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ الہند کانفرنس کے جلسے سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، امریکی ایوانوں میں آزاد بلوچستان کے نعرے لگنے سے ہمیں خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 147256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147256/بلوچستان-کا-مسئلہ-مذاکرات-کے-ذریعے-حل-کیا-جائے-مولانا-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org