0
Wednesday 21 Mar 2012 18:32

پارلیمانی سفارشات، خارجہ پالیسی عوامی نمائندوں کے ہاتھوں میں آگئی، پیپلز پارٹی پنجاب

پارلیمانی سفارشات، خارجہ پالیسی عوامی نمائندوں کے ہاتھوں میں آگئی، پیپلز پارٹی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے موقف کی حمایت اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو قوم کی امنگوں کا آئینہ دار قرار دیا ہے۔ لاہور میں اسلام ٹائمز کے نمائندے  سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ اس سے اب خارجہ پالیسی کا عمل اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں سے نکل کر عوامی نمائندوں کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اب ان سفارشات کی منظوری کے لئے آزادانہ اور عوام کی خواہشات کی آئینہ دار بحث ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کے موقف سے جمہوری اور آئینی نظام مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے عدالت سے نئے انتخابات کروانے کی آپشن استعمال کرنے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سپریم کورٹ میں جواب دانشمندی پر مشتمل ہے۔ امید کرتے ہیں کہ عدلیہ قوم کو ہیجان میں مبتلا کرنے کی بجائے اپنی ہی دی گئی چھ آپشنز میں سے نئے انتخابات پر فیصلہ دے کر جمہوری نظام کو مضبوط کرے گی۔ سمیع اللہ خان نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ عدالت صدارتی استثنٰی کا معاملا پارلیمنٹ کے حوالے کردے۔ 

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ڈینگی مچھر اور ڈینگی میاں سے آگاہی عوام کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے صدر زرداری کے خلاف بیان پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں غم و غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ذہنی حالت کے بارے میں عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے گی کہ کیا 9۔ کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ اس طرح کے جذباتی وزیر اعلٰی کے ہاتھوں میں دیا جا سکتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 147287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش