QR CodeQR Code

پاکستان کو امریکہ سے نجات تحریک انصاف دلائے گی، عمران خان

21 Mar 2012 19:25

اسلام ٹائمز: مظفر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمیں کا کہنا تھا کہ ڈالر حکومت کو ملتے ہیں اور قیمت عوام، پولیس اور فوج کو ادا کرنی پڑتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مظفر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی 50 فیصد قیمت بڑھا کر قوم کو تحفہ دیا ہے، رینٹل پاور پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اُس کی قیمت غریب عوام کو ادا کرنی پڑی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، تاہم تحریک انصاف اس کا مکمل راستہ روکے گی، پاکستان کو امریکہ سے نجات تحریک انصاف ہی دلائے گی، ڈالر حکومت کو ملتے ہیں اور قیمت عوام، پولیس اور فوج کو ادا کرنی پڑتی ہے، غلام حکمران امریکہ سے ڈالر کے بدلے 40 ہزار پاکستانی مروا چکے ہیں، حکومت ہمیں امریکہ کی جنگ سے باہر نکالے۔
 
عمران خان نے مزید کہا کہ اب ایسا نہیں ہو گا کہ وزیر اعظم صدر کی چوری کا تحفظ کرے، ایسا وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ جو غریب عوام کا پیسہ بچائے، کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، ان کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نیا نظام لائیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے، ملک میں ایسا نظام لائیں گے کہ ہمیں کسی سے بھیک نہ مانگنی پڑے، ایسا پاکستان بنائیں گے کہ جس میں قانون سب کے لیے برابر ہوگا، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارے حکمران جتنا پیسہ باہر لے گئے ہیں وہ سارا واپس لائیں گے، ایک دن ایسا آئے گا کہ پورے ملک میں ایک ہی نصاب ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب باہر کے اسٹوڈنٹس پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی جہاں بھی جائیں گے پوری دنیا میں اُنکی عزت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 147291

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147291/پاکستان-کو-امریکہ-سے-نجات-تحریک-انصاف-دلائے-گی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org