0
Wednesday 21 Mar 2012 20:00
سلالہ چیک پوسٹ حملہ سنگین غلطی تھی، مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

پاکستان امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے مسائل خود حل کرے، کیمرون منٹر

پاکستان امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے مسائل خود حل کرے، کیمرون منٹر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ ایک سنگین غلطی تھی اور امریکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کراتا ہے، پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے مسائل خود حل کرے، امریکا پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر ہونے والا حملہ ایک سانحہ تھا اور ایک سنگین غلطی کا ارتکاب ہوا، ہم اس بات کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی جو سفارشات آئی ہیں، امریکہ ان سفارشات کا احترام کرتا ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ جونہی ہمیں پاکستانی پارلیمانی سفارشات موصول ہونگی اس کے بعد اپنا مؤقف دینگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مسائل کے حل کیلئے امریکہ امداد کی مد میں 2 ارب ڈالر سالانہ دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مل کر کام کرتے رہیں گے اور امریکہ تجارتی اور سیاسی معاملات پر بات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، باہمی تجارتی تعلقات نہایت ہی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ پاکستان کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے سالانہ 2 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیتا ہے۔ تاہم پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ آزادی چھیننے والی قوموں کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 147298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش