QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں 5 نئے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کی جائیں، محمد خالد

22 Mar 2012 02:48

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ زونل انچارج نے ملتان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع کے لئے صرف 2 یونیورسٹیاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم ملتان کے جوائنٹ زونل انچارج راو محمد خالد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 36 اضلاع ہیں جن میں سے 13 اضلاع جنوبی پنجاب میں ہیں، 23 اضلاع کے لئے 31 یونیورسٹیاں قائم ہیں لیکن جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع کے لئے صرف 2 یونیورسٹیاں بہائو الدین یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہے، اسی طرح جنوبی پنجاب میں صرف دو میڈیکل کالجز، نشتر میڈیکل کالج ملتان اور قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور ہیں۔ انہوں نے ملتان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کم ازکم پانچ یونیورسٹیاں اور مزید پانچ میڈیکل کالجز بنائے جانے چاہیں، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں صرف دو سرکاری ہسپتال نشتر ہسپتال ملتان اور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں نشتر ہسپتال اور وکٹوریہ ہسپتال کی طرز پر ایک ایک ہسپتال قائم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 147359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147359/جنوبی-پنجاب-میں-5-نئے-میڈیکل-کالجز-اور-یونیورسٹیاں-قائم-کی-جائیں-محمد-خالد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org