0
Thursday 22 Mar 2012 00:27

نیٹو حملہ، ہیلری نے پاکستان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر چپ سادھ لی

نیٹو حملہ، ہیلری نے پاکستان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر چپ سادھ لی
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے پر پاکستان کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے پر چپ سادھ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکہ اور پاکستان دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کے ساتھ تعمیری اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے افغان ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف امریکہ اور پاکستان کے دشمن مشترک ہیں بلکہ دونوں ممالک کے مفادات بھی مشترکہ ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مل کر مشکلات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعمیری رشتہ قائم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف پاکستان کے جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں بلکہ اس کی سرحدی خودمختاری کا بھی احترام کرتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کے لئے امریکہ درست سمت میں ہے۔ اسٹریٹجک معاہدے پر نیٹو سربراہ اجلاس میں یا اس کے بعد دستخط کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 147366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش