0
Friday 23 Mar 2012 00:12

امریکا افغان طالبان سے مذاکرات کا خواہشمند

امریکا افغان طالبان سے مذاکرات کا خواہشمند
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ افغانستان میں موجود طالبان سے مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دفاعی تعلقات پر گفتگو رواں سال مئی میں مکمل ہو جائے گی، اب یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اس آفر کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو اس وقت بریک لگ گئی جب امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ افغان شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 147550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش