0
Friday 23 Mar 2012 11:16

قرآن و اہلبیت کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں

قرآن و اہلبیت کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں منعقد کی جانے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں 25 مارچ کو شہر قائد میں پوری ملت جعفریہ سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت، مہنگائی، کرپشن اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے پلٹ فارم سے یک زبان ہو کر آواز بلند کرے گی، کانفرنس کو یاد گار بنانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی اور سندھ کے تمام اضلاع میں بھرپور انداز میں تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے، کراچی کے چوکوں اور چوراہوں سمیت تمام پبلک مقامات پر بینرز، پینا فلیکس اور پوسٹرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین کی جانب سے صوبہ بھر کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی کے پانچوں اضلاع اور اندرون سندھ کے دور افتادہ علاقوں تک بھر پور عوام رابطہ مہم چلائی گئی، اس دوران سندھ کے غیور عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد  افراد شریک ہوں گے، اس عظیم الشان پروگرام کے دوران دو ہزار سے زائد اسکاوٹس مرد و زن رضاکار سیکورٹی سمیت دیگر خدمات انجام دینگے جبکہ پانچ سو سے زائد افراد کو انتظامی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ ملکی حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے شیعیان حیدرکرار کی نظریں اس اہم کانفرنس پر لگی ہوئی ہیں اور ملت تشیع کا یہ عظیم اجتماع سرزمیں وطن پر ہونے والی استعماری سازشوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 147668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش