QR CodeQR Code

ہم شہید حسینی کے خون کے وارث ہیں، اپنے قول و عمل سے ثابت کر دیں گے، علامہ اعجازبہشتی

23 Mar 2012 11:43

اسلام ٹائمز: کراچی میں جاری رابطہ مہم کے دوران عباس ٹائون میں خطاب کے دوران کہا کہ اللہ تعالی نے آئمہ طاہرین ع کی وساطت سے ہمیشہ محبان علی ع کی حفاطت کی اور انہیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔ اس پر خطر راہ سے گزرنے کے لیے مضبوط ایمان اور اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہی ہمیں منزل تک پہنچائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری شعبہ جوانان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کو اپنے عقیدے اور نظریات کی حفاظت کے لیے زبردست مشکلات کا سامنا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہرقائد میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے سلسلہ میں جاری عوام رابطہ مہم کے دوران عباس ٹائون ضلع شرقی میں معززین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آئمہ طاہرین ع کی وساطت سے ہمیشہ محبان علی ع کی حفاطت کی اور انہیں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔ اس پر خطر راہ سے گزرنے کے لیے مضبوط ایمان اور اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہی ہمیں منزل تک پہنچائے گا، کربلا والوں سے محبت کرنے والے چھوٹے چھوٹے مسائل سے نہیں گھبراتے، ہم انشاء اللہ شہید حسینی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ہم شہید کے خون کے وارث ہیں اور اپنے قول و عمل سے ثابت کر دیں گے ہم ہی ان کی امانت کے امین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 147669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147669/ہم-شہید-حسینی-کے-خون-وارث-ہیں-اپنے-قول-عمل-سے-ثابت-کر-دیں-گے-علامہ-اعجازبہشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org