QR CodeQR Code

پاکستان کیساتھ انسداد دہشتگردی تعاون جاری رہے گا، ہیلری کلنٹن

23 Mar 2012 19:57

اسلام ٹائمز:زلمے رسول کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی پارلیمنٹ کی سفارشات کی رپورٹ مرتب ہونے سے قبل اس بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد دونوں کا مفاد دہشتگردی کو ختم کرنے میں ہے۔ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ہیلری کلنٹن نے واشنگٹن کے دورے پر آئے ہوئے افغان وزیرِ خارجہ زلمے رسول کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان سے پاکستان کی پارلیمنٹ میں پاک امریکہ تعلقات پر ہونے والی بحث اور پاکستانی اراکینِ پارلیمان کے مطالبات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ وہ سفارشات کی رپورٹ مرتب ہونے سے قبل ان سوالوں کا رسمی جواب نہیں دینا چاہیں گی۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام پر مطمئن ہیں اور امریکہ پاکستانی پارلیمنٹ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہم ایسے معاہدے کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس سے افغانستان میں امریکی اثر نفوذ کو تقویت ملے گی اور ہم خطے میں امن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 147693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147693/پاکستان-کیساتھ-انسداد-دہشتگردی-تعاون-جاری-رہے-گا-ہیلری-کلنٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org