0
Friday 23 Mar 2012 20:55

نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں سول و عسکری ایوارڈز کی تقسیم

نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں سول و عسکری ایوارڈز کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدرزرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں سول و عسکری ایوارڈز تقسیم کیے۔ فاروق ایچ نائیک، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور رحمان ملک سمیت چھ شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے، فرزانہ راجہ، زمرد خان، فرحت اللہ بابر اور نرگس سیٹھی کو ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی فلم اسٹار میرا کو دیا گیا۔ 

صدر نے سعودی سفیر عبدلعزیز الغدیر سمیت پانچ غیرملکیوں کو بھی نیشنل سول ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب میں وزیراعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین پییپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 147728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش