QR CodeQR Code

بلوچستان کے مسئلے کا حل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر قرض ہے، منیر گیلانی

24 Mar 2012 09:05

اسلام ٹائمز: لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں آئی ڈی ایف کے سربراہ نے ناراض بلوچ رہنماوں سے بھی قومی دھارے میں آکر جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا تقاضا ہے کہ قومی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے مسئلے پر تمام سیاستی جماعتیں اکٹھی ہوکر وفاق کو مضبوط کریں۔ لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں منیر گیلانی نے کہا کہ پاکستانی حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر قومی ترقی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ اقبال کی روح کو خوش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم سانحہ مشرقی پاکستان سے سبق حاصل کرتے ہوئے بلوچستان کی محرومیوں کا مداوا کریں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر ملک کی بڑی جماعتیں ہونے پر ذمہ داری اور حکمران جماعتیں ہونے پر قرض ہے کہ وہ بلوچوں کے مطالبات پور ے کریں۔ منیر گیلانی نے کہا کہ دونوں حکمران جماعتوں کے ادوار میں بلوچوں کے وسائل کو لوٹا جاتا رہا۔ اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ادوار میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں۔ آئی ڈی ایف کے سربراہ نے ناراض بلوچ رہنماوں سے بھی قومی دھارے میں آکر جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 147811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147811/بلوچستان-کے-مسئلے-کا-حل-پیپلز-پارٹی-اور-مسلم-لیگ-ن-پر-قرض-ہے-منیر-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org