0
Saturday 24 Mar 2012 14:14

آفاق احمد کی جاپان کے نائب قونصل جنرل سے ملاقات

آفاق احمد کی جاپان کے نائب قونصل جنرل سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں جاپانی قونصلیٹ کے نائب قونصل جنرل برائے سیاسی و اقتصادی امور یوکی اوچیائے نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سے لانڈھی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً کراچی میں امن و امان اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مہاجر قومی موومنٹ کے اعلامئے کے مطابق چیئرمین آفاق احمد نے نائب قونصل یوکی اوچیائے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ G8 ممالک اس امید کے ساتھ بھارت میں سرمایہ کاری کررہے ہیں کہ وہ ان کو وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے کے ذریعے رسائی فراہم کرے گا، تاہم انہیں یقین ہے کہ مسئلہ کشمیر کی موجودگی میں پاکستانی قوم بھارت کو زمینی رسائی کی کبھی اجازت نہیں دے گی۔

آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اس خطے کا سب سے زیادہ موزوں ملک ہے، جہاں سے وہ وسط ایشیائی ممالک کیلئے اپنا مال بآسانی بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے بعد ایک دوستانہ کاروباری ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے اس لئے ہم تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ کراچی کو اسلحہ سے پاک بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 147850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش