0
Saturday 24 Mar 2012 14:57

ایران پر حملہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہو گی، فیڈل کاسترو

ایران پر حملہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہو گی، فیڈل کاسترو
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انقلاب کیوبا کے قائد اور کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو نے اپنے ایک مقالے میں واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ اسکی تاریخ کا بدترین فیصلہ اور سب سے بڑی غلطی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کیوبا کے روزنامے گرانما میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں تاکید کی ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل کے کہنے پر ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ اختیار کرتا ہے تو اسکے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔
جناب فیڈل کاسترو نے اپنے مقالے میں لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے واضح طور پر ایران کی ایٹمی تنصیبات اور یورینیم افزودہ کرنے والے مراکز پر حملہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور امریکی حکومت نے بھی اسی مقصد کیلئے مخصوص قسم کے بمب تیار کرنے کیلئے سیکڑوں میلین ڈالر مختص کر رکھے ہیں۔ انقلاب کیوبا کے قائد نے ایران کے جوہری پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے پاس کسی قسم کے ایٹمی ہتھیار موجود نہیں ہیں، اور ایران کی جانب سے یورینیم انرچمنٹ کی ٹیکنولوجی کا حصول جوہری ہتھیار تیار کرنے کے معنا میں نہیں۔
کیوبا کے سابق صدر نے ایٹمی ٹیکنولوجی سے متعلق مغرب کی دوغلی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کی غاصب صیہونیستی رژیم نے امریکہ اور مغربی ممالک کے تعاون سے ایٹمی ہتھیار تیار کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ اور اسکے حامی مغربی ممالک ہمیشہ سے ایران پر یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ اس کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کیلئے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے درپے ہے اور ان الزامات کو بہانہ بنا کر ایران پر ایک طرفہ اقتصادی پابندیاں لگائے ہوئے ہیں اور اسے ہر روز فوجی حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ ایران نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ این پی ٹی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کا باقاعدہ رکن ہے اور اس معاہدے کی رو سے اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ پرامن مقاصد کے حصول کیلئے ایٹمی ٹیکنولوجی کے میدان میں ترقی کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 147854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش