QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہیں ہونی چاہیے یہ ملکی مفاد میں نہیں، رحمت وردگ

24 Mar 2012 16:41

اسلام ٹائمز:مرکزی صدر تحریک استقلال کا کہنا ہے کہ جب نیٹو سپلائی شروع تھی تو آدھی سے زائد مصنوعات پاکستان میں ہی مختلف طریقوں سے فروخت ہوتی تھیں


اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہیں ہونی چاہیے یہ ملکی مفاد میں نہیں، جب نیٹو سپلائی شروع تھی تو آدھی سے زائد مصنوعات پاکستان میں ہی مختلف طریقوں سے فروخت ہوتی تھیں۔ یہ بات انہوں نے مرکزی چیئرپرسن لیڈیز ونگ نسرین رؤف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ نیٹو کو سپلائی کی اجازت دیتی بھی ہے تو آئل مارکیٹنگ کمپنیاں جس ریٹ پر اپنے ڈیلروں کو مصنوعات فروخت کر رہی ہیں وہی ریٹ نیٹو سے بھی چارج کیا جائے تو پاکستان اور عوام کو فائدہ حاصل ہو گا جس سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سیل میں اضافہ ہو گا اور حکومت کو اربوں روپے کا اضافی ٹیکس ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نیٹو کی مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے برابر نہ ہوں اسے ہرگز سپلائی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو سپلائی سے اگر پاکستان اور عوام کو کوئی فائدہ ہے تو حکومت کو چاہیے کہ قوم کو آگاہ کرے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک اور قوم کو نیٹو سپلائی سے اربوں روپے ٹیکس وصول ہو سکتا ہے مگر نیٹو سپلائی کی بحالی کو ڈرون حملوں کے مکمل خاتمے سے ہی مشروط رکھا جانا چاہیے ۔ 


خبر کا کوڈ: 147866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/147866/نیٹو-سپلائی-کسی-صورت-بحال-نہیں-ہونی-چاہیے-یہ-ملکی-مفاد-میں-رحمت-وردگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org