0
Sunday 25 Mar 2012 12:13

سلالہ حملہ، اپنے فوجیوں کے خلاف کاروائی نہیں کریں گے، امریکہ

سلالہ حملہ، اپنے فوجیوں کے خلاف کاروائی نہیں کریں گے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث اپنے فوجیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔
امریکا کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے فوجیوں کی جانب سے کسی قسم کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ دسمبر میں جن دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا وہ نیٹو فورسز کے نقشوں میں موجود نہیں تھیں، ان چیک پوسٹوں سے نیٹو کے ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی اور وارننگ کے باوجود فائرنگ بند نہ ہونے پر امریکی اہلکاروں کو جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں 24 پاکستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔ پاکستان امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل جیمز میٹس رواں ہفتے اسلام آباد میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں سلالہ چیک پوسٹ کے حوالے سے امریکی تحقیقاتی رپورٹ کے علاوہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے اور پاکستان امریکی فوجوں سے شمسی ایئربیس خالی کروانے کے ساتھ ساتھ نیٹو کی سپلائی لائن بھی بند کر چکا ہے۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق سیول میں امریکی صدر اوباما اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات میں امریکی صدر سلالہ چيک پوسٹ واقعے پر افسوس کا اظہار ک رسکتے ہيں، تاہم وہ معافی نہيں مانگے گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امريکی فوج نے سلالہ چيک پوسٹ پر حملے کے بعد دوسری انکوائری رپورٹ بھی مکمل کر لی ہے، جس ميں تمام اہل کاروں کے بری الذمہ قرار دے ديا گيا ہے اور ذمہ داری ايک مرتبہ پھر پاکستانی فوجيوں پر عائد کی گئی ہے۔ امريکی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ دوسری انکوائری رپورٹ کے مطابق امريکی فوجيوں نے حملہ اپنے دفاع ميں کيا اور تحقيقات ميں کسی امريکی اہل کار کی جانب سے مجرمانہ غفلت کرنے کا ثبوت نہيں ملا، اس ليے کسی حاضر سروس اہل کار کے خلاف انضباطی کارروائی نہيں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 148040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش