QR CodeQR Code

اسلام آباد سے مذاکرات کا آغاز جلد کیا جائے گا، مارک گراسمین

25 Mar 2012 18:58

اسلام ٹائمز: برسلز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مارک گراسمن نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ واقعے پر معافی اور دیگر امور تحریری طور پر کرنے کی پاکستانی پارلیمانی کمیٹی کے سفارشات کا احترام کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمن کہتے ہیں پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا احترام کرتے ہیں، پارلیمان سے حتمی منظوری کے بعد نیٹو راہداریوں پر پاکستان سے باضابطہ مذاکرات شروع کر دیئے جائیں گے۔ برسلز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مارک گراسمن نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ واقعے پر معافی اور دیگر امور تحریری طور پر کرنے کی پاکستانی پارلیمانی کمیٹی کے سفارشات کا احترام کرتے ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری کی روشنی میں پاکستان سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ اور نیٹو روٹس کھولنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ امریکا کی کوشش ہے پاکستان سے جلد تعلقات بحال کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 148096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/148096/اسلام-آباد-سے-مذاکرات-کا-آغاز-جلد-کیا-جائے-گا-مارک-گراسمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org